”سر بلند“ یعنی وی مؤنٹینز (WeMountains) ایک آن لائن مجلّہ ہے۔ یہ ہندوکش، قراقرم، ہمالیہ اور پامیر کے پہاڑی وادیوں میں بسنے والے کم جانے پہچانے لوگوں کے معاشی، سماجی، ثقافتی، لسانی، ادبی، سیاسی اور ترقیاتی مسائل پر علمی و تحقیقی گفتگو کے لئے ایک اجتماعی فورم ہے۔ وی مؤنٹینز  میں ان ہی لوگوں کے اہل قلم و دانش ان مسائل کا تجزیہ و تحقیق کرکے قاریئن کے لئے پیش کرتے ہیں تاکہ ان علاقوں کے بارے میں علم و اگاہی میں اضافہ ہو اور اس کے نتیجے میں ان علاقوں کے مسائل کے حل میں مدد مل سکے۔

”سربلند“ ایک علمی و تحقیقی اشتراک ہے اور ان علاقوں میں علم و دانش اور معلومات کے فروغ کا ذریعہ ہے۔ اس میں بیرون ممالک اور باقی پاکستان سے بھی علم و تحقیق سے وابسط شخصیات درجہ بالا موضوعات پر مضامین لکھ سکتے ہیں جن کا تعلق ان پہاڑی وادیوں میں بسنے والوں  سے ہو۔

یہ مجلّہ اردو اور انگریزی میں شائع ہوتا ہے۔

سربلند (وی مؤنٹئینز) کو ادارہ برائے تعلیم و ترقی (IBT) کی معاونت سے چلایا جاتا ہے۔ ہر سال کے اخر میں اس آن لائن مجلّے میں شامل چیدہ چیدہ مقالات اور مضامین کو کتابی صورت میں بھی شائع کیا جاتا ہے۔

”سربلند“ (وی مؤنٹیئنز) کا سٹاف

مدیر اعلی: زبیر توروالی

معاون مدیر (انگلش): افتاب احمد

معاون مدیر (اردو): رحیم صابر