توروالی زبان کے حروف تہجی اور کچھ ضروری اصولوں کے بارے میں معلومات

توروالی زبان کے حروف تہجی اور کچھ ضروری اصولوں کے بارے میں معلومات تحریر: زبیرتوروالی توروالی زبان گندھارا خطے کی قدیم زبانوں میں سے ہے۔ یہ ہند آریائی زبان کی ذیلی شاخ داردی زبانوں سے تعلق رکھتی ہے۔ داردی گروہ کی دیگر زبانوں میں شینا، کھوار، کشمیری، مایو، کلاشہ، گاؤری، دمیلی، گوارباتی، بٹیڑی وغیرہ زبانیں شامل ہیں۔ کسی زمانے میں توروالی زبان بولنے والے پورے سوات اور بونیر سے نیچے علاقوں تک پھیلے ہوئے تھے لیکن مرور زمانہ کے ساتھ یہ لوگ اپنے علاقوں سے بے دخل ہوتے گئے، ان کی زبان و ثقافت اور شناخت بھی مٹتی گئیں اور آخر کار کچھ…